رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کیش کے استعمال پر پابندی اور سیکٹر میں اصلاحات کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز ) رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کیش کے استعمال پر پابندی اور سیکٹر میں اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین مشتاق احمد سکھیرا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ و کانٹر فنانسنگ ٹیررازم اتھارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسر احسن صادق کو اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق اجلاس میں مئی کے پہلے ہفتے میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ و کانٹرفنانسنگ ٹیررازم اتھارٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس میں کیش کے استعمال پر پابندی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی اصلاحات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق اجلاس میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ و کانٹرفنانسنگ ٹیررازم اتھارٹی کو فعال کرنے کے لیے ڈیپوٹیشن پر ملازمین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ قواعد و ضوابط تیار ہونیکے بعد اسٹاف مستقل بنیادوں پربھرتی کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ منظم جرائم میں کیش استعمال کا خاتمہ کرنے کے لیے انٹرنل نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس میں اتھارٹی کے لیے سال 2024-2025 کے لیے 300 ملین روپے رکھنے کی تجویز بھی دی گئی۔اجلاس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اصلاحات کے لیے صوبوں سے تجاویز لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ کاروبار بھی منی لانڈرنگ کا حصہ اور ملک کو بھاری ریونیو نقصانات کا باعث ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر