اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورے پرروانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق یہ وزیر اعظم کا انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزرا پر مشتمل ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔اس دورے کے دوران وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔شہباز شریف کی دیگر اماراتی شخصیات، کاروباری شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔
وزیراعظم یو اے ای کے دوروزہ دورے پر آج روانہ ہو ں گے



