اسحق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اسحق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف دائر درخواستوں پر اٹارنی جنرل، وفاقی حکومت، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، وزیر اعظم اور اسحق ڈار کو نوٹسز جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار شیر افضل مروت کی جانب سے وکیل ریاض حنیف راہی جبکہ فہد شبیر کی جانب سے وکیل عدنان سرور عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق نے استفسار کیا کہ اس کیس کا تو لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دے چکی۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ انگریزی آتی ہے، کیا آپ نے چیک کیا لاہور ہائی کورٹ ججمنٹ کو؟ آپ لاہور سے آئے ہیں اور آپ کو لاہور کا ہی نہیں پتا؟ عدالت نے شیر افضل مروت کے وکیل سے پوچھا کہ راہی صاحب آپ بتائیں، آپ کی گرانڈز کیا ہے؟ جس پر وکیل شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 28 اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری سے اسحق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، وزیر اعظم الیکٹڈ آفس ہے ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی ذکر نہیں۔مزید کہا کہ وزیر اعظم کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے، ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے آئین پاکستان ناواقف ہے، آئین میں ایسی کوئی شق نہیں جو کابینہ ڈویژن کو ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسحق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیر خارجہ کام کر رہے ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ کوئی وزیر دو عہدوں پر نہیں رہ سکتے؟ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئین میں وزیراعظم اور وفاقی وزیر کا ذکر ہے، ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی ذکر نہیں، عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو دو عہدے ذاتی مفاد کے لیے عطا کیے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایک شخص جو غیر قانونی طریقے سے تعینات ہو ریاست کی مرعات حاصل نہیں کر سکتا، اسحق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی آئین کے آرٹیکل 91 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل، وفاقی حکومت، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، وزیر اعظم اور اسحق ڈار کو نوٹسز جاری کر دیے، اورکیس کی سماعت 12 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر