کرغزستان کے نائب وزیر اعظم اور پاکستانی سفیر کا متاثرہ ہوسٹل کا دورہ، طلبا سے ملاقات

بشکیک (نیشنل ٹائمز) کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنا کرغز حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں بری طرح ناکام ہوئے، حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں کرغز نائب وزیراعظم کے ہمراہ غیرملکی طلبا کے ہاسٹل کا دورہ کیا جس پر حملہ کیا گیا تھا ۔ وہ طلبا کے پاس گئے اور ان سے ملاقات کی ، کرغز لوکل کمیونٹی بھی وہاں موجود تھی۔ بشکیک میں پاکستانی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہیہاں آپ کو یہ بتانے آئے ہیں کہ پریشان نہ ہوں، حالات کو نارمل ہونے دیں، جو ہوا ہم اس پر شرمندہ ہیں، یہاں پر ہمارے مہمانوں پر حملہ کیا گیا، پاکستانی سفیر نے یہاں پر ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔انہوں نے کہا غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنا کرغز حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں بری طرح ناکام ہوئے۔ کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پاکستانی طلبا سے گفتگو میں پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ایک پرواز پاکستانی طلبا و طالبات کو مفت پاکستان لے کر جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین چینل کھولنے کے لیے بھی کرغز حکام سے درخواست کی ہے۔پروپیگنڈہ سے متعلق سوال پر سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ بات صرف زیادتی، قتل اور اغواکی افواہوں سے متعلق کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر