راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلوی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل آنگس جے کیمبل نے ملاقات کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلیا کے ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل آنگس جے کیمبل نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر اتوار کو آرمی چیف جنرل آصم منیر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور خاص طور پر عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی ۔فریقین کی جانب سے دوطرفہ عسکری تعاون کو وسعت دینے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا گیا ۔ آسٹریلیا کی ڈیفنس فورسز کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیوں اور علاقائی امن وسلامتی کے فروغ کیلیے انکی مسلسل کوششوں کو سراہا ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آسٹریلوی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل آنگس جے کیمبل کی ملاقات



