اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو خاندانی جائیداد پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ، تنویر الیاس کو ان کی رہائش گاہ ایف ایٹ سے گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کیا گیا ۔سابق وزیراعظم نے مقدمے میں تاحال ضمانت نہیں کرائی تھی ۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتار



