این اے 148ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو واضح برتری

ملتان (نیشنل ٹائمز )ملتان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری رہا اور موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کو واضح برتری حاصل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔حلقے میں آٹھ امیدوار میدان میں تھے تاہم سب سے سخت مقابلہ حسب توقع حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحادی کونسل کے امیدوار تیمور الطاف میں ہوا۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے امیدوار قاسم گیلانی کا پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔پولنگ کے عمل کے دوران علی قاسم گیلانی نے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور الیکشن کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔علی قاسم گیلانی نے کہا کہ پرامن الیکشن ہوا اور ہم مطمئن ہیں، شہری علاقے کی نسبت دیہاتی علاقوں میں ٹرن آئوٹ بہتر نظر آرہا ہے۔

تمام حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی 85850ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف ملک 53449 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پیپلز پارٹی کے کارکن جشن منانے کے لئے گیلانی ہائوس پہنچ گئے۔8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمور الطاف ملک کو شکست دی تھی لیکن چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر