اسحاق ڈار کا دورہ چین ، سی پیک پر سرمایہ کاری اور خطے میں امن پر اتفاق ہوا، دفترخارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارکے دورہ چین کے دوران چینی حکام سے مفید ملاقاتیں ہوئیں ، سرمایہ اور خطے میں امن پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقاتوں میں سی پیک سمیت سرمایہ کاری کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں سی پیک کے دوسرے حصے پر کام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی امن و استحکام سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی حکام سے ملاقاتوں میں دہشتگردی سمیت امن کو سبوتاژ کرنے والی قوتوں کے خاتمے کا عزم کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، پاکستان فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت سے متعلق جنرل اسمبلی کی قرار داد کا خیر مقدم کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر