یوسف رضا گیلانی کا بھی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ

ملتان(نیشنل ٹائمز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ملکر حکومت بنائی ہے، انکی خواہش ہے کہ ہر مشکل وقت میں ساتھ ہوں، کسانوں کو ان کا حق ملنا چاہئے یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، سیکرٹریٹ نہیں الگ صوبہ چاہتے ہیں، سیکرٹریٹ کے خلاف نہیں ہیں اور اسکو ختم نہیں ہونا چاہئے۔ صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام ہوں گے تو تصادم نہیں ہو گا، میں بھی وکٹم ہوں لیکن نوکری پیشہ نہیں تھا، جیسے فیصلہ آیا تو میں نے عہدہ چھوڑ دیا اور اختیارات صدر کو دے دیئے تھے، آج بھی سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا گڈ مارننگ کا میسج آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ماحول بہت اچھا ہے، احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں لیکن تشدد نہیں ہونا چاہئے، جب دھرنا چل رہا تھا تو ہم نے ان کو سہولتیں دیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ مذاکرات ہوں، جو بھی حکومت آتی ہے تو ٹکنے کوئی نہیں دیتا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج اگر بانی پی ٹی آئی کو حکومت دے دیں تو دو ماہ بعد پھر یہی صورتحال ہو جائے گی، حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرے، حکومت سے عہدوں کے حوالے تحفظات تھے جس پر بات چلتی رہی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارٹی ورکرز کو تحفظات تھے جس کو دور کرنے کیلئے مشروط گفتگو کر رہے ہیں، حکومت کا اچھے اور برے وقت میں ساتھ دیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر