نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات، پاک چین مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال

بیجنگ (نیشنل ٹائمز )نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات کی ہے ۔اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا مظہر قرار دیا۔انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پاکستان کی معیشت کی مثبت رفتار کا نوٹس لیتے ہوئے چینی وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ چینی وزیرِ خزانہ نے پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو مزید گہرا کرنے میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے تعاون کو بھی سراہا۔ملاقات میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے گورننس، ریونیو اور کاروبار کرنے میں آسانی پر حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔اسحاق ڈار نے چین سے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی اعلی ترجیح پر بھی زور دیا۔ملاقات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی، ان میں زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر