ژوب آپریشن میں شہید میجر بابر نیازی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ژوب (نیشنل ٹائمز ) بلوچستان آپریشن میں شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان آپریشن میں شہید میجر بابر نیازی کی نمازجنازہ ژوب کینٹ میں اداکردی گئی، نماز جنازہ میں اعلی فوجی ، سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ میجر بابر 14 مئی کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن کے دوران شہیدہوئے، مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن سبوتاژکرنیکی کوششوں کوناکام بنانیکیلئیپرعزم ہیں۔ بہادر بیٹوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف لڑنے کیعزم کو تقویت دیتی ہیں، مادروطن سیدہشت گردی کی لعنت کیخاتمیتک جنگ جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق میجر بابر نیازی شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے، انھوں نے2012میں پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ، وہ اس وقت ایف سی بلوچستان نارتھ میں فرائض سر انجام دے رہے تھے ، انھوں نے سوگواران میں بیوہ ،ایک 3 سالہ بیٹا اوروالدین کوچھوڑا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر