غزہ، اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ، 2غیر ملکی اہلکار ہلاک

غزہ(نیشنل ٹائمز) رفح میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ایک یورپی اسپتال کی طرف جا رہی تھی۔عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کو عملے کے ارکان نے اپنی نقل و حرکت سے متعلق آگاہ کر رکھا تھا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔دوسری جانب اسرائیل ڈیفنس فورسز کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہمیں گاڑی کے روٹ کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کی ترجمان اولگا چیریونو کے مطابق 7اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے دوران اب تک غزہ میں اقوام متحدہ کے 191کارکن مارے جا چکے ہیں جن میں تقریبا سبھی فلسطینی تھے۔تاہم اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ہلاکتوں کا پہلا واقعہ ہے جس میں کوئی غیرملکی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے مزید بتایا کہ تازہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 46سالہ بھارتی شخص وبھاو انیل کے نام سے ہوئی جو سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کے شعبہ میں کام کرتے تھے۔تاہم ابھی دوسرے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جس کے بارے میں ابتدا میں کہا گیا تھا کہ وہ شدید زخمی ہیں تاہم دوران علاج وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ترجمان ایوی ہیمن نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ امداد کی تقسیم کے لیے اقوام متحدہ کی رابطہ کاری کی تمام درخواستوں میں سے 87فیصد کو منظور کر لیا گیا لیکن سفری منظوری ہمیشہ امدادی اہلکاروں کے لیے محفوظ راستے کی ضمانت نہیں دیتی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر