وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں، سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینیٹ میں آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں ، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ثالثی کیلئے کردار ادا کریں،میں اس آئین اور قانون کاڈسا ہوا ہوں، وزیراعظم کو چاہیے کہ سنجیدہ معاملوں میں اپنا کردار ادا کریں،وزیراعظم 2اداروں کو ٹکرانے والی سازش کا حصہ بننے سے بچیں،جو دبئی لیکس ہیں اصل میں یہ انتشاری لیکس ہیں، دبئی لیکس میں عدل و انصاف کے شعبوں کے لوگوں کے نام نہیں ، دبئی ان لاکڈ ایک سیاسی پروگرام ہے جس میں کئی سیاستدانوں کے نام ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں کے نام دبئی لیکس کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں، جنہوں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کئے ہوئے ہیں ان کے نام کیوں دیئے جا رہے ہیں،کیا ان لوگوں کے خلاف کوئی کھیل کھیلا جا رہا ہے، میں نے کسی میڈیا ادارے پر کوئی الزام نہیں لگایا،میرا سوال ہے کہ صرف مخصوص لوگوں کو کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑا تھوڑا کر کے سب بتائوں گا، شائد کل بتادوں، دبئی لیکس میں مخصوص لوگوں کو کلین چٹ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں نے اپنے ٹویٹ میں دبئی لیکس کا حوالہ دیا ہے، آزاد کشمیر ایشو دبئی لیکس کاڈرامہ، ججز کا خط اور ادارے کی بات سے ساری بات کھل رہی ہے، آئی ایم ایف کی قسط آنے والی ہے، ایس آئی ایف سی میں سرمایہ کاری متوقع ہے، اسی دوران ایک ملک اور عالمی سرمایہ کار جو پاکستان آ رہے ہیں یہ سب پروپیگنڈا ہورہا ہے، سارے پراپیگنڈے کا ہدف ایک آدمی ہے جو ترقی پسند پاکستان کا جھنڈا لے کر چل رہا ہے، دیکھنا ہو گا جو ایک آدمی ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے جھنڈا لے کر رہا ہے اس کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، جب پگڑی اچھلے گی تو یہ دیکھنا ہو گا کہ پگڑی اچھالنے کی وجہ کون ہے،6 کو 9 اور 9کو 6 کرنے والوں کے زمرے کو دیکھنا ہو گا، آ کر یہ کب رکے گا، یہ اچانک سے ساری چیزیں کیوں اسپیڈ اپ ہو رہی ہیں، میں نے بھی خط لکھا ہے جس میں ریکارڈ مانگاہ ہے، جسٹس فائز عیسیٰ کے حوالے سے آرڈر موجود ہے، میرے خط کا ابھی تک کوئی جواب نہیں مل رہا ہے، دبئی لیکس میں مخصوص طبقے کے لوگ موجود نہیں ہیں، دبئی لیکس میں عدل و انصاف کے شعبوں کے لوگوں کے نام نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں ، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ثالثی کیلئے کردار ادا کریں،میں اس آئین اور قانون کاڈسا ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو دبئی لیکس ہیں اصل میں یہ انتشاری لیکس ہیں، وزیراعظم کو چاہیے کہ سنجیدہ معاملوں میں اپنا کردار ادا کریں،وزیراعظم 2اداروں کو ٹکرانے والی سازش کا حصہ بننے سے بچیں۔(اح+م خ)



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر