قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،مادر وطن کیلیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی(جی ایچ کیو ) میں میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوجی جوانوں اور افسران کو فوجی اعزاز ات سے نوازا۔تقریب میں آرمی کے اعلی افسران اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری )اور تمغہ بسالت سمیت دگیر تمغوں سے نوازا گیا۔ شہدا کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہمارے شہدا در حقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی ایک کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی آزادی اور سلامتی ہمارے بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابقشہدا اور غازیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، شہدا کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمار ے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔آرمی چیف نے شہدا کے بہادر خاندانوں کو ان کے بلند حوصلوں اور ان کی طرف سے دی گئی قربانیوں کی بھی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر