چینی گاڑیوں کی برآمدات میں اپریل میں 34 فیصد اضافہ

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چین نے اپریل کے دوران مجموعی طور پر 5 لاکھ 4 ہزار گاڑیاں برآمد کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 34 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدکردہ گاڑیوں میں مسافر کاریں سرفہرست تھیں جن کے 4 لاکھ29 ہزار یونٹس بیرون ملک بھیجے گئے یہ تعداد گزشتہ ماہ سے 1.2 فیصد اور گزشتہ برس کی نسبت 35.9 فیصد زائد ہے۔ اس کے برعکس تجارتی گاڑیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ 4.2 فیصد کی معمولی کمی ہوئی تاہم اس میں گزشتہ برس کی نسبت 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اس دوران مجموعی طور پر 74 ہزار یونٹس برآمد کئے گئے۔ رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے مجموعی برآمدی اعداد وشمار متاثر کن ہیں۔ اس عرصے میں 18 لاکھ 27 ہزار یونٹس برآمد ہوئے یوں گاڑیوں کی صنعت میں گزشتہ برس کی نسبت اضافے کی شرح 33.4 فیصد رہی۔ اس عرصے میں مسافرکاریں سرفہرست رہیں جس کے 15 لاکھ 39 ہزار یونٹس برآمد کئے گئے یہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 34.8 فیصد زائد ہے۔ تجارتی گاڑیوں کے 2 لاکھ 88 یونٹس برآمد کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 26.5 فیصد اضافہ ہے۔ چین نے 2023 میں 49 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں برآمد کی تھیں جبکہ توقع ہے کہ وہ گاڑیوں میں دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن جائے گا۔ گزشتہ برس کی نسبت چینی گاڑیوں کی برآمدات میں 57.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ نئی توانائی گاڑیوں کی برآمدات 77.6 فیصد اضافے سے 12 لاکھ یونٹس تک پہنچ چکی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر