غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘  اسرائیلی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) ا سرائیل کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے جنگ غزہ جاری رکھنے پر نتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔  جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف ہرزی ہالیوی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ سے اسرائیلی فوجی انخلا کے بعد تحریک استقامت کے مجاہدین وہاں خود کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں ، کہا کہ غزہ میں حماس کے بجائے کسی اور کی حکومت کی تشکیل کے لئے اسرائیل کی جانب سے کوشش نہیں کی جا رہی ہے،حماس پر فتح حاصل کرنے کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے۔ بعض صیہونی حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ جنگ کے بعد کسی بھی طرح کے فیصلے میں اسرائیل کی کابینہ کا کوئی دخل نہیں ہے جس کی بنا پر اسرائیلیوں کو جان کا خطرہ ہو گیا ہے۔ جنگ غزہ میں اب تک چھے سو بیس اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رفح پر حملہ نہ کرنے کے بین الاقوامی دبا کے باوجود، نتن یاہو کابینہ رفح پر حملہ کرنے پر اصرار کر رہی ہے۔ اسرائیلی اخبار  نے بھی جنگ غزہ کے لاحاصل نتائج کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ رفح پر اسرائیل کے حملے سے حالات بد سے بدتر ہوں گے۔ حالیہ مہینوں کے دوران جنگ غزہ ختم اور رفح پر حملہ نہ کرنے کے تعلق سے نتن یاہو کابینہ پر بین الاقوامی دبا میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر