انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے، 14 افراد بہہ گئے، متعدد لاپتا

سماترا(نیشنل ٹائمز ) انڈونیشیا میں ٹھنڈے لاوا اور سیلاب دہری مصیبت بن کر سامنے آیا جس میں 14 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

انڈونیشیا کے صوبے سماترا میں بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی جب کہ ایک آتش فشاں بھی پھٹ جس سے نکلنے والا لاوا سیلابی ریلے میں مل کر ٹھنڈا ہوگیا۔ لاوے اور کیچڑ ملے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ 3 اور 10 سالہ دو بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے جن کی لاشیں دور دراز علاقے سے مل گئیں۔

ایک درجن سے زائد شہری اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تاہم ان کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 17 سے 18 ہزار جزیروں پر مشتمل انڈونیشیا میں زلزلے، بارشیں، سیلاب اور آتش فشاں کے پھٹنے جیسے واقعات عام ہیں۔ گزشتہ ہفتے جنوبی صوبے میں سیلاب کئی گھروں کو بہا لے گیا جس میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ صوبے سماترا میں بھی رواں برس مارچ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 26 افرا ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے نکلنے والا ٹھنڈا لاوا 24 کوہ پیماوں کی موت کا سبب بنا تھا۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر