اسرائیل کے انخلا کے حکم کے بعد ہزاروں فلسطینی رفح سے نقل مکانی پر مجبور

   رفح (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے  غزہ کے جنوبی شہر رفح  سے  انخلا کے نئے احکامات  کے نتیجے میں مزید دسیوں ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے  ۔  اسرائیلی فوج نے رفح بارڈر پر ٹینکوں کی تعداد بڑھا دی تھی جس کے بعد صیہونی فوج نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے تھے۔ رفح کراسنگ پر اسرائیلی قبضے کے باعث اب تک ہزاروں فلسطینی وسطی غزہ منتقل ہوچکے ہیں۔ صدر جو بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے کے لیے ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔ اقوام متحدہ اور دیگر ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملہ شہریوں کی ہلاکتوں میں تباہ کن اضافے کا سبب بنے گا۔ 10 لاکھ سے زائد فلسطینی اسرائیلی فوج کی بمباری سے فرار ہونے کے بعد رفح کے مختلف علاقوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، یہ شہر غزہ کا آخری پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر