افغانستان کی طالبان حکومت کو بڑا جھٹکا، اہم ترین گروپ نے علیحدگی اختیار کرلی

کابل (نیشنل ٹائمز)افغانستان میں طالبان کے ایک معروف تاجک رکن عبدالحمید خراسانی نے طالبان حکومت کے لیے اپنے گروپ کی خدمات ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ افغان خبررساںادارے کے مطابق عبدالحمید خراسانی کا منحرف ہونا طالبان کی حکومت کے لیے ایک دھچکا ہے۔عبدالحمید خراسانی نے اپنے گروپ سمیت طالبان کی صفوں میں موجود وسیع نسلی امتیاز کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ہتھیار سرینڈر کر دیے ہیں ۔ عبدالحمید خراسانی نے طالبان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہم مزید غلام نہیں رہ سکتے۔خبررساںادارے کے مطابق طالبان کی بدری یونٹ کے سابق کمانڈر عبدالحمید خراسانی نے اپنے ہتھیاروں کو سرنڈر کرتے وقت کو ایک پیغام میں لکھا، ہمیں پشتون عوام چور اور ٹھگ سمجھتے ہیں۔گزشتہ روز بھی اس گروپ نے ایک ویڈیو پیغام میں غیرپختون طالبان کے ساتھ مسلسل نسلی امتیاز برتے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تنبیہ جاری کی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر