غزہ میں شہدا کی تعداد 35 ہزار سے متجاوز، 15 ہزار بچے بھی شامل

غزہ(نیشنل ٹائمز ) 6 ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی۔غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزا 34 افراد شہید جبکہ 78 ہزار 755 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ شہدا میں 15 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی حملوں میں عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں، اسپتالوں رہائشی عمارتوں، یہاں تک کہ قبرستانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کا سول انفرااسٹرکچر بھی تباہ ہوچکا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اب تک غزہ پر 75 ہزار ٹن بارود برسا کر غزہ کی پٹی کے زیادہ تر شہری انفرااسٹرکچر کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں صرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں تقریبا 14 سال لگ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر