سپیکر قومی اسمبلی کا مدر ڈے کے موقع پر دنیا بھر کی مائوں کو خراج تحسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مدر ڈے کے موقع پر دنیا بھر کی ماں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان تمام ماں کی مقروض ہے جن کے بیٹے وطن عزیز کے وقار اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے شہید ہوئے۔ ماں کی محبت وہ ناقابل شکست توانائی ہے جو عام انسانوں کو اپنی زندگی میں ناممکن کارنامے انجام دینے کے قابل بناتی ہے۔مائیں اپنی بے لوث قربانیوں، غیر مشروط محبت اور غیر متزلزل لگن کے ذریعے آنے والی نسلوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ماں کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال 12 مئی کو ماں کے ساتھ اظہار تشکر اور احترام کے طور پر منایا جاتا ہے۔ خاندانی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ کوششوں میں توازن پیدا کرنے میں مائوں کو درپیش بے پناہ چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسپیکر نے ماں کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہر قوم اپنی ماں کا شکر گزار ہے جو بے پناہ محبت اور شفقت کے ساتھ پرورش اور رہنمائی کرتی ہیں۔ سپیکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے زچہ و بچہ کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے قانون سازی کے ذریعے کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں جن میں پارلیمانی فورمز جیسے خواتین کی پارلیمانی کاکس، ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ، اور پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس شامل ہیں۔ سپیکر نے فلسطین اور بھارت کے ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر کی ماں کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جن کے بچے تو شہید ہو رہے ہیں لیکن ان کا عزم، حوصلہ ابھی بھی بلند ہے اور وہ اپنے حق خود ارادیت کیلئے مسلسل جدو جہد اور غیر متزلزل جذبے کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو دہشتگردی کے ذریعے قتل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اپنی مائوںں کی آنکھوں کے سامنے ہزاروں بچوں کا قتل عام دنیا کے جدید اصولوں اور عالمی انسانی حقوق کے منافی ہے۔سپیکر نے کہا کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں اپنے والدین کی دعاں اور تربیت کی وجہ سے ہیں۔انہوں نے نوجوان بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی ماں کی عزت کریں کیونکہ دنیا اور آخرت کی کامیابیاں اور کامرانیاں اس عظیم رشتے کی مرہون منت ہے۔انہوں نے ماں کے رشتے کی منفرد اور بے لوث نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ماں کا رشتہ غیر مشروط محبت، قربانی، اور مشکل وقت میں راحت و سکون فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر