اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے قومی ٹیم ہاکی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نیفائنل سمیت پوریٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کامظاہرہ کیا، قومی ہاکی ٹیم کاعرصے بعد بڑیٹورنامنٹ کیفائنل میں پہنچناخوش آئند ہے،امید ہیپاکستانی ہاکی ٹیم مستقبل میں بھی بہترکارکردگی کامظاہرہ کریگی۔وزیراعظم شہبازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نیشاندار کھیل پیش کیا اورٹیم فائنل تک پہنچی،جاپان کیخلاف بھی پاکستانی ٹیم نیفائنل میں بہترین کارکردگی دکھائی،ہارجیت کھیل کاحصہ ہے،ہاکی ٹیم نیپوری قوم کیدل جیت لیے،عرصہ دراز بعد پاکستان قومی کھیل کیاہم ٹورنامنٹ کیفائنل تک پہنچا،قومی ہاکی ٹیم کی فائنل تک رسائی انتہائی خوش آئند ہے،حکومت کھیلوں خصوصاہاکی کیفروغ کیلئیہرممکن اقدامات کررہی ہے۔یاد رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل میچ آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کو پینلٹی شوٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مقابلہ 2-2 سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹس پر کیا گیا ، پاکستان کی جانب سے 5 میں سے صرف ایک ہی گول کیا جا سکا جبکہ جاپان نے 5 میں سے 4 گول پاکستان کے خلاف داغے اور جیت حاصل کی ۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کو عمدہ کارکردگی پر خراج تحسین



