پاک فوج میں ترقیاں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقی و تعیناتیوں کے اہم مرحلے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر محمود بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تینوں تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتیاں بھی کر دیں۔ لفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11 کور (پشاور)، لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز( جی ایچ کیو )اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف فی الوقت بطور ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ 84 لانگ کورس میں عمر محمود بخاری نے اعزازی شمشیر اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ تھری اسٹار عہدے پر ترقی پانے والے یہ دونوں افسر جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (جی ایچ کیو)میں خدمات انجام دے رہے تھے۔لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے احمد شریف چوہدری جو ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں اور اب بھی اسی اہم پوزیشن پر تعینات رہیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر