افغانستان میں شدید بارش، سیلاب سے 50 افراد جاں بحق

کابل (نیشنل ٹائمز ) افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قنائی نے بتایا کہ بغلان میں ہونے والے شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ بغلان میں 5 سے اضلاع میں سیلابی صورت حال ہے، جہاں 150 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں اور فوری امداد کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عبدالمتین قنائی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے امدادی ٹیمیں اور ہیلی کاپٹرز مذکورہ علاقے کی طرف بھیج دیا ہے لیکن ہیلی کاپٹر میں نائٹ ویژن لائٹ کی کمی کی وجہ سے امدادی کارروائی ممکن نہیں ہوسکے گی۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر