مرغی کی قیمت میں اضافہ، پیاز مزید سستے

پشاور/لاہور(نیشنل ٹائمز) چکن کی قیمتوں میں کمی کے بعد پھر سے قیمتیں بڑھنے لگیں، برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ پشاورمیں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا، سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ مرغی کے فی کلو نرخ 330 سے بڑھ کر 340 روپے کلو ہو گئے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 32 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، فی کلو گوشت کی قیمت 470 روپے کلو ہو گئی۔ لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 324 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہونے سے نرخ 255 روپے ہو گئے۔ پشاور میں دو روز کے اندر پیاز کی قیمت میں 30 روپے تک کی کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز کی قیمت 110 روپے سے کم ہو کر 80 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر 100روپے کلو، لہسن 700 روپے کلو، ادرک 640 روپے اور آلوکی فی کلو قیمت 100 روپے ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر