سینیگال، ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار، 11 افراد زخمی

ڈاکار (نیشنل ٹائمز ) سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں طیارہ اڑان بھرنے سے پہلے ہی رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سینیگال کے بلیس ڈائگنے ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے رن وے سے پھسلنے کے واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر طیارے حادثے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رن وے پر پھسلنے کے بعد طیارے کے ایک پر میں آگ لگ گئی۔ جس کے بعد تمام مسافر کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے اتارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانس ایئر کے اس بوئنگ 737 طیارے میں 78 مسافر سوار تھے جس کی منزل پڑوسی ملک مالی تھی۔ طیارے کے رن وے سے پھسلنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر