کسی کو دنیا کی بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دینگے، روس

ماسکو (نیشنل ٹائمز) روس کے صدر پیوٹن کی جانب سے مغربی ممالک کو جنگ عظیم کی یاد دلاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مغرب بین الاقوامی تنازعے کا خطرہ مول لے رہا ہے، مغرب کو یاد رکھنا چاہیے روس نے جنگ عظیم دوئم میں جرمنی کو شکست دی تھی، روس عالمی تصادم کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، کسی کو دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “مغرور” مغربی اشرافیہ نے نازی جرمنی کو شکست دینے میں سوویت یونین کے فیصلہ کن کردار کو فراموش کر دیا اور دنیا بھر میں تنازعات کو ہوا دی ہے، ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کے عزائم کی زیادتی کس طرف لے جاتی ہے، ہماری سٹریٹجک افواج ہمیشہ جنگی تیاری کی حالت میں رہتی ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں کی مشق کے بارے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی مشق ہے، بیلاروس کو تجویز دی ہے کہ وہ جوہری مشق کے حصہ لے، دوسرے مرحلے میں بیلاروسی ساتھی ہماری مشترکہ کارروائیوں میں شامل ہوں گے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر