روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ، 12 پاور گرڈز مکمل تباہ، متعدد مقامات پر بجلی بند ہو گئی

کیف (نیشنل ٹائمز) روس کی جانب سے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے تازہ حملے کے نتیجے میں 12 پاور گرڈز مکمل تباہ ہو گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے فضائی حملے میں متعدد یوکرینی پاور گرڈز کو نشانہ بنایا، ڈرونز اور میزائیلوں کے حملے میں یوکرین کے 12 پاور گرڈز مکمل تباہ ہو گئے۔یوکرینی فضائیہ نے دعوی کیا ہے کہ روس کی جانب سے داغے گئے 21 ڈرونز اور 55 میزائیلوں میں 39 ناکارہ بنا دیئے گئے، حملوں میں یوکرین کا بنیادی پاور سسٹم تباہ ہوا، متعدد مقامات پر بجلی بند ہو گئی۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں ممالک کے سربراہوں نے باہمی تعلقات پر غور کیا۔دونوں رہنمائوں کی روس یوکرین جنگ اور مسئلے کے حل پر بھی بات چیت کی گئی، یوکرینی صدر نے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر