9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزائیں نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )وزیر اعظم کے اور رہنما مسلم لیگ ن مشیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نو مئی ملزمان کو اب تک سزا مل جانی چاہیے تھی، سزائیں اب تک نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ کابینہ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ یہ کابینہ اجلاس خصوصی طور پر نو مئی کے واقعات کی مذمت کے لیے ہے، اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، جن لوگوں نے یہ مجرمانہ عمل کیا انہیں اب تک سزا نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جب کسی آدمی کو جیل میں رکھنا مقصود ہے اسے جیل میں رکھا جانا ہی کافی ہے، اس کو سہولت دینا یا نہ دینا معنی نہیں رکھتا، اس سے پہلے کچھ لوگ جیل جانے والوں کو اس وقت برسر اقتدار لوگ انہیں اذیت دینے کی بات کرتے تھے وہ قابل مذمت عمل ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو جو سہولیات دی گئی ہیں اس پر قطعی کوئی اعتراض نہیں، ان کے پاس جو منصب رہا ہے اس کے مطابق اگر سہولیات ملتی ہیں تو کوئی اعتراض نہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ نو مئی ملزمان کو اب تک سزا مل جانی چاہیے تھی، سزائیں اب تک نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے، کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا، کئی سال کئی سال کیس چلتے ہیں یہ ہمارے عدالتی نظام کے نقائص ہیں، کیسوں کے جلد نمٹانے کے حوالے سے قانون سازی ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر