جیل سے باہر موجود ہر پی ٹی آئی رہنما اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہے، اعجازالحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق نے کہاہے کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے علاوہ جیل سے باہر موجود پی ٹی آئی کے ہر رہنما کا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے۔ ایک انٹرویو میں اعجازالحق نے کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا (اسٹیبلشمنٹ )سے رابطہ نہ ہو، یا ان کی جو اہم شخصیات ہیں ان کا رابطہ نہ ہو، بالواسطہ یا بلاواسطہ سب کا رابطہ ہے اور بہت سے تو ایسے ہیں جن کے بہت زیادہ روابط ہیں اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بھی اور حکومت کے ساتھ بھی۔ اعجازالحق نے کہا کہ یہ جو گفتگو ہو رہی ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈائریکٹ مذاکرات چاہتے ہیں تو ڈائریکٹ مذاکرات تب ہی ہو سکتے ہیں جب ان ڈائریکٹلی حکومت اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کرے کہ اب ہم چاہتے ہیں راستہ ہموار ہو تو آپ ایک نیوٹرل ادارے کی حیثیت سے اس میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان اپنی ذہن سازی کرلیں گے کہ اب مجھے آگے چلنا ہے مذاکرات کرنے ہیں تو راستے اپنے آپ کھل جائیں گے۔کیا عمران خان ملک سے باہر جانے کی خواہش کا اظہار کرسکتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں اعجازالحق نے کہا کہ اس سوال کا جواب تو شاید ان کی بیگم بھی نہ دے سکیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر