وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

ریاض(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان کے انرجی سیکٹر کے وفد کے ہمراہ سعودی وزیر برائے توانائی عبدالعزیز بن سلمان آل سعود سے ریاض میں ملاقات کی جس میں توانائی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں وزرا نے ایک دوسرے کے ممالک کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ اقتصادی ترقی کے عمل کو تیزی آگے بڑھایا جاسکے ، فریقین نے توانائی کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے تکنیکی ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مابین بات چیت پر بھی اتفاق کیا ۔بدھ کو ہونے والی ملاقات میں سعودی نائب وزیر برائے بجلی ناصر القحطانی اور سعودی ڈپٹی منسٹر برائے پالیسی و سٹریٹجک پلاننگ نائف الموسھل نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں پاکستان کے توانائی سیکٹر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سعودی عرب کے توانائی کے ماہرین نے اپنے انرجی سیکٹر پر بریفنگ دی۔ملاقات میں فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں باہمی تعاون کی بنیاد پر تفصیلی تجزیہ پر مبنی دونوں ممالک کو تعاون فراہم کرنے کی سٹریٹجی بنانے پر بھی اتفاق کیا تاکہ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کر کے آگے بڑ ھا جائے ۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر