نیویارک سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں فلسطین کی حامی طلبا تحریک عروج پر

نیویارک (نیشنل ٹائمز) امریکی شہر نیویارک میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کرکے غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کی نسل کش حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا امریکی شہر نیویارک میں فلسطین کے حامیوں نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں امریکی فوجیوں کی یادگار پر فلسطینی پرچم لہرایا اور اس کے سامنے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا۔ نیویارک کی پولیس نے فلسطین کے حامی کچھ مظاہرین کو گرفتار کرکے، مظاہرے کے شرکا کو منتشر کردیا۔ دریں اثنا امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے طلبا ، پروفیسرز اور ماہرین تعلیم نے فلسطین کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی۔ امریکا میں پولیس نے متعدد طلبا کو گرفتار کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرین ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں پولیس رکاوٹیں ہٹا کر کیمپ میں واپس آگئے- سین ڈیاگو یونیورسٹی میں پولیس نے مظاہرین کے کیمپ ہٹا دیئے اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ نیویارک میں میٹ گالا ایونٹ پر احتجاج کرنے والے فلسطین کے حامی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جبکہ بارسلونا یونیورسٹی میں فلسطین سے یکجہتی کے لیے طلبا نے کیمپ لگائے-



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر