پنجاب حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری کا گرین سگنل محکمہ خوراک کے تمام ضلعی افسران کو دے دیاگیا

چکوال (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری کا گرین سگنل محکمہ خوراک کے تمام ضلعی افسران کو دے دیاگیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی باردانہ بھی جاری کردیا جائے گااور3900روپے فی من کے حساب سے آئندہ دو تین روز میں خریداری شروع ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔فوڈ انسپکٹر چکوال مجتبی صفدر نے بتایا کہ گندم خریداری کیلئے محکمہ خوراک چکوال نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جس کے تحت چکوال اور تلہ گنگ پی آر سنٹر میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ٹینٹنگ و دیگر سامان مہیا کردیا گیا ہے جبکہ عملے کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں تاہم ابھی تک گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے بار دانہ موصول نہیں ہوا جو موصول ہوتے ہی گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق کاشتکاروں کو فراہم کیا جائیگا اور گندم کی خریداری میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر