اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9مئی کو ایک گروہ نے اقتدار کی ہوس میں وطن عزیر کی اساس پر حملہ کیا، 9 مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین دشمن بھی نہیں کرسکتے، پاک فوج کی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا، 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور اس پر عمل کرنے والوں کی قوم شناخت کرتی ہے، ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہاکہ 9مئی کی زیادہ ترویڈیوز پی ٹی آئی نے خود بنائیں، کور کمانڈر ہائوس کے باہر کے میسج پی ٹی آئی کے ورکروں کے تھے، پی ٹی آئی کی پنجاب کی وزیر صحت بار بار کہہ رہی تھیں، پی ٹی آئی والے یا تو یہ کہہ دیں گفتگو بھی ڈب کی گئی، یہ کم از کم تردید ہی کردیں کہ ان کے انٹرویو ز زبردستی کرائے گئے، علی زیدی، عثمان ڈار دیگر سب تردید کریں کہ انٹرویو جبراًکئے گئے۔تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ رئوف حسن صاف صاف تردید نہ کریں اور اپنی ساکھ کا خیال رکھیں، یہ سب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی جیل گئے تھے لیکن جیل جانے اور باہر آنے تک ایک ہی موقف پر قائم رہے، یہ لوگ ہجوم ہیں سیاسی پارٹی نہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت پابند نہیں کہ اپوزیشن کا چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی لگائے، یہ چیئرمین پی اے سی کے لیے دو تین افراد کا پینل دے دیں، ہم سلیکٹ کر لیں گے۔خواجہ آصف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے، ایک گروہ نے اقتدار کی ہوس میں وطن عزیر کی اساس پر حملہ کیا، ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا۔ 9 مئی یاد دلاتا ہے ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی حواس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا ، 9 مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین دشمن بھی نہیں کرسکتے، پاک فوج کی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا، ایک سوچے سجھے منصوبے پر عمل کیا گیا، اس کا تصور دنیا کے کسی بھی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جاسکتا۔وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور اس پر عمل کرنے والوں کی قوم شناخت کرتی ہے، ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں، ان کے نعرے اور للکاروں کی صدا بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوس ناک دن کی یاد دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا، بحیثیت قوم آئیں آج عہد کریں کسی شخص یا گروہ کو پاک سرزمین کی آبرو کو پامال نہیں کر
9مئی کو ایک گروہ نے اقتدار کی ہوس میں وطن عزیر کی اساس پر حملہ کیا، خواجہ آصف



