حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے جس میں کم سے کم 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے میتولا نامی شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کیا۔ حملے میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ لبنان سے حزب اللہ نے کیا ہے جس کا بدلہ لیں گے۔خیال رہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل کی سرزمین پر حملے پر صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ پر معاونت کا الزام عائد کرکے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے بعد اسرائیل نے شام، لیبیا اور لبنان میں متعدد حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈرز اور ایران کے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل کی سرحدی پٹی پر ڈرون حملے کیے ہیں جن میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر