جنگ بندی مذاکرات سے قبل اسرائیل کی رفح پر بمباری،11 افراد شہید اور درجنوں زخمی

غزہ (نیشنل ٹائمز ) اسرائیل نے مصر میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات سے قبل حماس پر دبا وڈالنے کے لیے غزہ کے شہر رفح پر حملے کردیے جن کے نتیجے میں11 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفح شہر پر رات بھر شدید بمباری کی گئی جبکہ کویتی ہسپتال نے منگل کو تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 11 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرنے کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملہ کر دیا، عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ مغربی رفح شہر میں اسرائیلی حملے شروع ہو گئے ہیں، صیہونی فوج شہر کے مشرق میں اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، رفح میں بڑے پیمانے پر توپ خانے سے فائرنگ کی جا رہی ہے جبکہ ٹینکوں کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے کارروائی سے قبل فلسطینی علاقے میں مشرقی رفح کے باشندوں کو “توسیع شدہ انسانی علاقے” کی طرف زبردستی بھیجنا شروع کر دیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی رفح سے تقریبا ایک لاکھ افراد کو نکال رہے ہیں، شہریوں کی منتقلی کیلئے پوسٹرز، ایس ایم ایس پیغامات، فون کالز اور عربی میں میڈیا کی نشریات کے ذریعہ پیغامات پہنچائے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر