لاہور ہائیکورٹ، گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت سے 14 مئی تک جواب طلب

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کے لیے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایڈووکیٹ بلال احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ بلال احمد کی جانب سے گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کے لیے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ ٹن گندم باہر سے درآمد کی، وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے سے قومی خزانے کو 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے گندم کی وہی قیمت برقرار رکھی ہے جو گزشتہ سال تھی، منہگائی 20 فیصد بڑھ چکی ہے مگر کسانوں کا ریٹ نہیں بڑھایا گیا۔ ایڈووکیٹ بلال احمد کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ گندم کی نئی قیمت مقرر کرے اور عدالت وفاقی حکومت سے بھی گندم کے بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کرے۔ یاد رہے کہ عدالت نے 30 اپریل کے آرڈر میں حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت پنجاب سے رپورٹس طلب کی تھیں۔ سماعت کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے 14 مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر