ن لیگ کا جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ(ن)نے جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی رہنماوں کی مشاورت اور تجاویز پر 28 مئی کو اجلاس منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کے جوہری دھماکوں کو 26 برس مکمل ہونے پر اجلاس اس روز منعقد کرنے پر اتفاق ہوا، پارٹی قائدین کی مشارت سے 11 مئی کو ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں تبدیلی کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سالگرہ پورے قومی جذبے سے ملک بھر میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر