معیشت کی بہتری کیلئے گورننس کو ٹھیک کرنا ازحد ضروری ہے، لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے گورننس کو ٹھیک کرنا ازحد ضروری ہے، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق کی فضاء قائم کئے بغیر سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آ سکتا، چین کی کامیابی کا واحد راز کرپشن پر سخت سزائیں دینا ہے، پاکستان سٹیل مل کو منافع بخش ادارہ چھوڑ کر آیا تھا۔

پیر کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ گورننس کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا کندھا استعمال کیا جاتا ہے حالانکہ فوج کا کام سیاست اور حکومتیں چلانا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ملک کو درپیش معاشی بحرانوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام بزنس کرنا نہیں ہوتا بلکہ ملک میں ایک ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا ہوتا ہے جس میں تاجر کاروبار کر سکیں، سٹیل مل سمیت دیگر ادارے نجی شعبے کو دینے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل ایک منافع بخش ادارہ تھا تاہم یہ سیاست کی نذر ہو گیا جس کی وجہ سے آج یہ خسارے کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے مجھے اختیارات دیئے تھے جس کی وجہ سے سٹیل مل منافع بخش ادارہ بنا لیکن سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے نجکاری کا منصوبہ بنا کر اسے تباہ کر دیا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر