جس ملک میں عدلیہ کھڑی ہوجائیں اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا: شبلی فراز

پشاور(نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جس ملک میں عدلیہ کھڑی ہوجائیں اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے خیبرپختونخوا ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کے رہنماں کا اکٹھ تھا، الیکشن کے بعد آج پہلی بڑی بیٹھک تھی جس میں خیالات کا تبادلہ ہوا، پارٹی کو مزید منظم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 9 ماہ سے جیل میں ہیں، ان کی سزاں کے حوالے سے گفتگو ہوئی، الیکشن کے بعد پہلی مرتبہ صوبوں کے رہنماں سے ہماری ملاقات ہوئی، اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، صوبوں کو کس طرح سے لے کر چلنا ہے اس حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جیسے ملکی حالات ہیں اور غیر نمائندہ پارٹی حکومت میں ہیں، وزیراعظم، صدر، وزرائے اعلی کے الیکشن کے حوالے سے اخلاقی جواز ختم ہوگیا، آگے سیاسی اور قانونی جنگ شروع ہونے جا رہی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر جیل میں ہیں تو وہ پاکستان کی خاطر ہیں، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں یہ میری قوم کے مستقبل کی جنگ ہے، یاد رکھیں ایسے حالات میں یہاں پر کوئی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، محمد بن سلمان کی تحریک انصاف میں خاص عزت ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری حکومت میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس دو بار ہوئے، ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، اس وقت کی حکومت پر کافی سوالات ہیں، ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر آئی ایم ایف سے لینے کیلئے ہم نے کیا کچھ نہ کیا، گندم سکینڈل میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے گھپلے کی خبریں چل رہی ہیں، توقع کرتے ہیں قانون و آئین اپنا راستہ بنائے گا، عدالتیں ایسے فیصلے دیں جو ملک کیلئے بہتر ہوں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر