مجھے علم ہے کہ مذاکرات کس سے کرنے ہیں اور کس کے ہاتھ میں حکومت ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مجھے علم ہے کہ مذاکرات کس سے کرنے ہیں اور کس کے ہاتھ میں حکومت ہے، مذاکرات کا ماحول ہو گا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا،خوف کا بت توہماری پارٹی نے توڑ دیا اب میں کا بت توڑنا ہے۔

پارٹی کاز کو نقصان پہنچا نے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، بشریٰ بی بی کو ایسی کو ئی چیز دی گئی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی،پہلے خط لکھا اجازت نہیں دی گئی دوبارہ خط لکھوں گا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مکمل میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایک لیڈر جس کی وجہ سے ووٹ ملا ہے وہ بے گناہ جیل میں ہے،خوف کا بت توہماری پارٹی نے توڑ دیا اب میں کا بت توڑنا ہے،جو ہماری پارٹی کے کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے،پی ڈی ایم جیسے ایڈونچر ہماری نسلوں کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں،، اس دفعہ ہمیں نعرہ حق لگانا ہوا تو پھر چیزیں ایک بار ہی ٹھیک ہوں گی۔

بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ پاکستان کیلئے مذاکرات پر تیار ہیں، بشریٰ بی بی کو ایسی کو ئی چیز دی گئی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی، خیبرپختونخوا حکومت نے خط لکھا تھا کہ میڈیکل بورڈ بھیجنا چاہتے ہیں، ان کے دل میں کوئی چور ہے اس لئے ہمیں اجازت نہیں دے رہے ہیں، دوبارہ خط لکھوں گا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مکمل میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے،بانی پی ٹی آئی ذات کیلئے یا ڈیل کیلئے مذاکرات نہیں چاہتے، مذاکرات کا ماحول ہو گا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا، مجھے علم ہے کہ مذاکرات کس سے کرنے ہیں اور کس کے ہاتھ میں حکومت ہے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر فوج اور پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 1600 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں ایک دھیلا نہیں ملا،سپاہیوں کو بلٹ پروف جیکٹ نہیں بلٹ پروف گاڑیاں دوں گا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر