گندم کی درآمد کوئی بحران نہیں بحران بنایا جا رہا ہے، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (نیشنلٹائمز)سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گندم کی درآمد کوئی بحران نہیں بحران بنایا جا رہا ہے،ملک میں گندم کی بمپر پیداوار ہوئی، سر پلس نہیں،صارفین کو سوا ارب روپے کا فائدہ ہوا سستی روٹی ملی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کسی محکمہ یا ادارے سے کوئی فارم 47کی شکایت نہیں آئی،فارم 47 چیلنج کرنے کیلئے فورم موجود ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جن کمپنیوں نے گندم درآمد کی ان کا مکمل ڈیٹا موجود ہے،خراب گندم حکومت نے برآمد نہیں کی ، نجی کمپنیوں نے منگوائی، گندم سکینڈل ایک سکرپٹڈ مہم دکھائی دے رہی ہے،مہم کا نشانہ میں ہو سکتا ہوں اور کوئی دوسرا بھی ہو سکتا ہے،نجی کمپنیوں کے کئے گئے عمل کا جواب مجھ سے کیوں مانگا جا رہا ہے،نجی کمپنیوں کو اجازت دینے کا قانون بانی پی ٹی آئی کے دور سے ہے، پی ٹی ڈی ایم حکومت نے گندم کی درآمد سے انکار نہیں کیا اسے موخر کیا،ملک میں گندم کی بمپر پیداوار ہوئی، سر پلس نہیں،صارفین کو سوا ارب روپے کا فائدہ ہوا سستی روٹی ملی، گندم کی درآمد کوئی بحران نہیں بحران بنایا جا رہا ہے،گندم درآمد کا ہمارا درست فیصلہ تھا، موجودہ حکومت کا بھی درست ہے،خراب گندم درآمد ہوئی ہے تو اس کی چیکنگ کاقانون موجود ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر