اسرائیلی فوج کی خون ریز کارروائیاں جاری، طولکرم میں مزید5 فلسطینی شہید

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج کی خون ریز کارروائیاں جاری ، طولکرم میں مزید5 فلسطینی شہید ہو گئے ،اسرائیلی فورسز نے جاں بحق ہونے والوں میں سے کچھ کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب ایک قصبے میں رات کو کارروائی کے دوران 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ وزارت صحت نے کہا کہ صہیونی فوج نے دیر الغصون میں چھاپے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی شناخت کر لی ہے، اسرائیلی فورسز نے جاں بحق ہونے والوں میں سے کچھ کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں پولیس کے خصوصی یونٹ کا ایک رکن زخمی ہوا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا، طولکرم میں اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ان جھڑپوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو دو سال سے جاری ہیں، ان جھڑپوں میں سات اکتوبر 2023 کے بعد مزید تیزی آگئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے کم از کم 460 فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے، سات اکتوبر سے اسرائیلی کی بربریت میں غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر34654 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، غزہ کی پٹی میں مرنے والوں میں 10 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر