نگران دور میں گندم خریداری میں گھپلے، وزیر اعظم نے کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا

نارووال (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ،ترقی و خصوسی اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سابقہ نگران دور میں گندم کی خریداری میں گھپلے کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لڑائی کی بجائے مل بیٹھ کرمسائل کے حل کی طرف جائیں تاکہ سیاسی طور پر امن اور استحکام ہو اور پالیسز کا تسلسل بھی ہو اور سرمایا یہ کاری کی راہ ہموار کی جا سکے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے میں امید کرتا ہوں وہ ہماری کابینہ کا حصہ بنیں گے اور تعمیر وطن کے اس سفر میںہم انکے تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے ہماری نظر 2047میں منائے جانے والے وطن عزیز کے سو سالہ جشن آزادی پر ہونی چاہیں اور ہمیں آج پلاننگ کرنی ہو گی کہ ہم2047 تک کے اہداف کو کس طرح حاصل کر سکتے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ آپ اگر ڈاکٹر ہیں تو پاکستان آپکا ہسپتال ہے ا ایک ٹیچر کا پاکستان اسکا سکول ہے اور ہم اپنی اپنی جگہ پر بہتر کام کر کے اپنے پیارے وطن کی خدمت کر سکیں بعد ازاںاحسن اقبال نے نارووال رنسیوال پھاٹک سے ریلوے اسٹیشن تک روڈ لائٹس کا افتتاح کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر