جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن

کراچی (نیشنل ٹائمز ) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام میں حکومت کے ساتھ ہیں،کابینہ میں شامل نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وفاقی حکومت کو کام نہیں کرنے دے رہے، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باتوں سے نہیں عملی طور پر ٹرانسپورٹ سیکٹر کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے، ریڈ لائن بہت اہم منصوبہ ہے، حکومت کام کررہی ہے اور کرنے کی نیت سے بیٹھی ہے، کنٹریکٹر ہمارے ساتھ مل کر دن رات کام کریں گے، ایک سال کا کام چھ ماہ میں اور چھ ماہ کا کام تین ماہ میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں شامل نہ ہونے کا مطلب نہیں کہ وفاقی حکومت کو کام نہیں کرنے دے رہے، پیپلز پارٹی ملک کی بہتری کے لیے ہر اچھے کام میں حکومت کے ساتھ ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ریڈ لائن منصوبے کی لاگت پر کنٹریکٹر، کنسلٹنٹ اور ایشیائی ترقیاتی بینک مل کر نظر ثانی کررہے ہیں، لاگت میں تبدیلی کنسلٹنٹ کی مرضی اور مشاورت سے ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کو معصوم بچوں اور بہنوں کو عمران خان نے استعمال کیا، یہ سبق ہے جو بھی لیڈر تشدد کی بات کرے اس کی بات نہ سنیں، کسی وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے تو وہ اپنے لیڈر کا حشر دیکھے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر