مانسہرہ سے گلگت بلتستان تک موٹروے گیم چینجر ہوگی، وفاقی وزیر مواصلات

گلگت(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مانسہرہ سے گلگت بلتستان تک موٹروے گیم چینجر ہو گی،سڑکوں کی بہتری سے علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے،گلگت بلتستان میں موٹروے پولیس تعینات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی وزیرمواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان گلگت بلتستان پہنچے جہاں وزیراعلی جی بی گلبرخان نے استقبال کیا۔ ملاقات میں قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کی خستہ حالی،ٹنلزکے نئے منصوبوں سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ قراقرم ہائی وے، جگلوٹ سکردو روڈ کی حالت مزید بہتربنانا ناگزیرہے، شاہراہ قراقرم پربڑھتے حادثات پرقابو پانے کیلئے موٹروے پولیس کی تعیناتی ضروری ہے۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ مواصلات کے مسائل حل ہوں گے، گلگت بلتستان کا سفیربن کر کام کروں گا، گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے، مانسہرہ سے گلگت بلتستان تک موٹروے بنائیں گے، یہ گیم چینجر ہوگا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پرذاتی طور پر قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کا جائزہ لینے آیا ہوں، شاہرہ قراقرم اور جگلوٹ سکردو روڈ کے حوالے سے گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ فکرمند ہوں۔ وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ وزیراعلی گلبرخان بارہا شاہراہ قراقرم اور جگلوٹ سکردوروڈ کی خستہ حالی سے متعلق آگاہ کرتے رہے ہیں۔ سڑکوں کی بہتری سے یہاں کی تقدیر بدل سکتی ہے کروڑوں سیاح یہاں کا رخ کریں گے، گلگت بلتستان میں موٹروے پولیس تعینات، قراقرم ہائی وے سمیت جگلوٹ سکردو روڈمزید بہتربنائیں گے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر