پاکستان کا اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعادہ

بنجول(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی ایک بار پھر مذمت اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اور بلاتعطل انسانی امداد کیلئے مل کر کام کریں،او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

او آئی سی ممالک موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں،بھارتی رہنماوں کے پاکستان مخالف بیانات سے علاقائی استحکام کو خطرہ ہے، پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشت گردی کا سامنا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا گیمبیا میں او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، او آئی سی ممالک موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں۔ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے پاکستان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اور بلاتعطل انسانی امداد کیلئے مل کر کام کریں، ہم خود مختار فلسطینی ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، او آئی سی مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے۔ انہوں نے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے اسلامو فوبیا پر خصوصی ایلچی کی تقرری قابل ستائش ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا بھارتی رہنماوں کے پاکستان مخالف بیانات سے علاقائی استحکام کو خطرہ ہے، پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشت گردی کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر