غزہ جا کر زخمیوں کا علاج کرنیوالوں میں 2 پاکستانی امریکن ڈاکٹر بھی شامل

غزہ (نیشنل ٹائمز ) امریکا سے کئی ڈاکٹروں نے غزہ جا کر زخمی فلسطینیوں کا علاج کیا ہے جن میں دو پاکستانی امریکن ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ امریکا کی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے دو فزیشنز بھی غزہ جانیوالوں میں شامل ہیں، ڈاکٹر حنا چیمہ گائناکالوجسٹ اور ڈاکٹر خواجہ اکرام آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔ دو بچوں کی ماں ڈاکٹر حنا چیمہ کا کہنا ہے کہ وہ 2 برس پہلے بھی غزہ گئی تھیں، فلسطینیوں کے پاس بنیادی ادویات بھی نہیں ہیں اور وہاں ضرورت کے مطابق طبی سامان کی فراہمی بھی ممکن نہیں بنائی جا سکی۔ ڈاکٹر حنا چیمہ اپنے ساتھ طبی سامان لے کر دو ہفتے کیلئے ڈیلس سے غزہ روانہ ہوئی تھیں، ادھر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر خواجہ اکرام بھی انہی ڈاکٹروں میں سے ایک ہیں جو ٹیکساس سے غزہ روانہ ہوئے تھے۔ ڈاکٹر اکرام نے کہا کہ بم دھماکے ہوئے یا گولیاں چل رہی ہوں، اس کی پرواہ نہیں کیونکہ بدقسمتی سے ایسے حالات میں بھی انہیں علاج کی سہولت دینا ہوتی ہے۔ ڈاکٹر خواجہ اکرام نے مزید بتایا کہ انہیں ایک مریض نے سیپی کا تحفہ دیا جس پر عربی میں لکھا تھا کہ درد ہے مگر یہ غزہ سے محبت بھرا تحفہ ہے۔ غزہ جانیوالے ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ ڈگری لیتے ہوئے ہر ڈاکٹر یہ عہد کرتا ہے کہ وہ بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کرے گا تاہم زخمی فلسطینیوں کو علاج سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر