جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) جمعیت علما اسلام (ف ) نے وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مابین اعتماد کے فقدان کی بڑی وجہ وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے حالیہ بیان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے بیان کے بعد جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے ناراضگی کا اظہار کیا اور موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا، تحریک انصاف کی ضرورت نہیں، ہم حکومت کیخلاف الگ تحریک چلائیں گے۔ جے یو آئی نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں، پی ٹی آئی پہلے اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرے پھر رابطہ کرے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے بھی پارٹی رہنماں کو پی ٹی آئی سے فی الحال رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سنجیدہ رابطہ ہوگا تو غور کریں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سابق سپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطوں کا فیصلہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر