شیخوپورہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شیخوپورہ (نیشنل ٹائمز) شیخوپورہ کے نواحی گاوں چوہان میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے اطراف میں چوہان اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں گائنکالوجسٹ سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا، اس کے علاوہ مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی کیمپ میں مصروف عمل رہے۔ فری میڈیکل کیمپ سے تقریبا 800 مریض مستفید ہوئے۔ مریضوں کے لیے ای سی جی سمیت متعدد ٹیسٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت، متوازن غذا، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں سے بچا اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے۔ عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی، عوام نے سال بھر دیہی علاقوں میں تواتر سے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپس پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔ خیال رہے کہ دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر